7 اکتوبر 2014 - 11:41
پاکستان کا ہندوستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کی سیکیورٹی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ سیکٹر  پر بلااشتعال فائرنگ کی جہاں آدھی رات سے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جبکہ عید کے موقع پر بھی ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق ہوگئے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے یکم اکتوبر سے اب تک 6 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے اور سفارتی چینل کے ذریعے ہندوستان کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے اور ہندوستان سے،  فورسز کی مسلسل خلاف ورزیاں روکنے کو بھی کہا گیا ہے۔ ادھر ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے بھی اس فائرنگ کے تبادلے میں پانچ  ہندوستانی سرحدی محافظوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے ۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح بھی ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲